کویتی عدالت عظمی نے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم دیدیا

kuwaiti parliament

kuwaiti parliament

کویت سٹی: (جیو ڈیسک) کویت کی عدالت عظمی نے موجودہ پارلیمنٹ کی قانونی حیثیت مسترد کرتے ہوئے تحلیل شدہ پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے فیصلے کو حکومتی سازش قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کویت کی عدالت عظمی نے امیر کویت کی جانب سے دسمبر 2011 میں پارلیمنٹ کی تحلیل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جس کے بعد جنوری 2012 کے نتیجے میں تشکیل پانے والی نئی پارلیمنٹ کی حیثیت غیر آئینی ہوگئی ہے۔ بحال شدہ پارلیمنٹ 2009 میں تشکیل پائی تھی۔ اپوزیشن اراکین بحال شدہ پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں اور عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔