کویت : عدالت نے انتخابی حلقہ بندیوں کا قانون جائز قرار دیدیا

Kuwait court

Kuwait court

کویت(جیوڈیسک)کویت کی آئینی عدالت نے حکومتی اپیل مسترد کرتے ہوئے اس خلیجی ریاست میں انتخابی حلقہ بندی کے قانون کو آئین کے مطابق قرار دیدیا ہے۔

مبصرین نے اس فیصلہ کو حکومت کیلئے دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب حلقہ بندیوں میں من پسند ترامیم نہیں کر سکے گی۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت کمرہ عدالت بھرا ہوا تھا اور اس موقع پر انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ اس قانون کے تحت خلیجی ریاست کو پانچ انتخابی اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس قانون کی منظوری 2006 میں پارلیمنٹ نے دی تھی۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ حکومت حلقہ بندیوں میں تبدیلی سے باز رہے۔