کھلے سمندرمیں پھنسے 21 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

fishermen

fishermen

پاکستان : (جیو ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کامیاب ریسکیوآپریشن کے بعد 15 دن سے کھلے سمندرمیں پھنسے 21 ماہیگیروں کو بچالیا۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق 15روزقبل شکارکے غرض سے کراچی فش ہاربرسے روانہ ہونے والے ماہی گیر کھلے سمندرمیں چورنا پہاڑی کے مقام پرکشتی کا انجن خراب ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔

انجن میں خرابی سے کشتی میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا ۔ کشتی میں 15سے 20لاکھ روپے مالیت کی پکڑی گئی مچھلی بھی موجود تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا عملہ موقع پرپہنچا اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ماہی گیروں کو باحفاظت ساحل پرمنتقل کیا گیا۔