کراچی : لانڈھی میں دستی بم سے حملہ، متعدد افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی کے علاقے لانڈھی میں مسلم اسپتال کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دستی بم حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق دستی بم سے حملہ جوئے کے ایک اڈے پر کیا گیا ہے۔