پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرا میچ بارش کی نظر

Match Draw

Match Draw

کولمبو: (جیو ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

پریماڈاسا اسٹیڈیم کولمبو میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی سات رنز بناکر پویلیئن لوٹ گئے۔ صرف چھ اعشاریہ دو اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ لاستھ ملنگا اور کولاسیکھرا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بارش کی مداخلت کے باعث میچ روکا گیا تاہم طویل انتظار کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ ہفتے کو کولمبو میں ہی کھیلا جائیگا۔