خواتین جونیئر ایشیا کپ کے لئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان

hockey

hockey

لاہور: (جیو ڈیسک) ہاکی کی قومی سلیکشن کمیٹی نے خواتین جونیئر ایشیا کپ کے لئے اٹھارہ رکنی قومی جونیئر خواتین ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ چھٹا خواتین جونیئر ایشیا کپ ستائیس جون سے آٹھ جولائی تک بنکاک میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی قیادت ذکیہ نواز کریں گی جبکہ فاخرہ تبسم نائب کپتان ہوں گی۔

دیگر کھلاڑیوں میں مرینہ انور، عظمی ناز، شاہدہ رضا، سادیہ اکرم، اقصی ممتاز، اقرا جاوید، ماریہ صابر، عنبرین ارشد، ریحانہ کوثر، سیدہ سعدیہ، سائرہ خانم، سحرش عارف، افشین نورین، ارم شہزادی، کلثوم شہزادی اور عائشہ یوسف شامل ہیں۔ پروین سکندر گل مینیجر، رانا ظہیر کوچ، لبنی بلوچ اسسٹنٹ کوچ اور حنا ریاض ٹیم ڈاکٹر ہوں گی۔