سی این ایس اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز 28 جون سے ہوگا

golf

golf

کراچی : (جیو ڈیسک) سی این ایس اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز28 جون سے کراچی میں ہوگا۔ سترہویں سی این ایس اوپن گالف چیمپیئن شپ کا آغاز اٹھائیس جون سے کراچی میں ہو رہا ہے۔

کراچی گالف کلب میں پریس بریفنگ میں پیٹرن پاکستان نیوی گالف اورٹورنامنٹ ڈائیریکٹر کموڈورعبدالعلیم نے بتایاکہ چیمپین شپ کا مقصد گالف کے کھلاڑیوں اور پروفیشنلزکو صلاحیت نکھارنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ عالمی سطح پر ملک کانام روشن کرسکیں۔

انہوں نے بتایاکہ کراچی گالف کلب میں منعقدکی جانیوالی چیمپین شپ اٹھائیس جون سے یکم جولائی تک جاری رہیگی۔ اس دوران جونیئرز اور خواتین کے لئے اٹھارہ ہولز، سینئرزکے لئے نو ہولز اور پروفیشنلز کے لئے باہتر ہولز پر مشتمل میچز کھیلے جائینگے۔