گیری ویبر اوپن:اعصام اور راجرز کی جوڑی کوارٹر فائنل میں

asam

asam

ہال : (جیو ڈیسک) پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنرگیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ جرمنی کے شہر ہال میں جاری گراس کورٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز ایونٹ میں اعصام الحق اور جین جولین راجرز کی جوڑی ٹاپ سیڈ ہے۔ پہلی راونڈ میچ میں پاک ڈچ جوڑی نی میزبان جرمنی کے بنجمن بیکر اور فلپ پیشنر پر مشتمل ٹیم کو دو ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

اعصام اور راجرز کی جوڑی نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، حریف سائیڈ نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر سا ت چھ اسکور سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں کانٹے کے مقابلے کے بعد اعصام الحق اور جولین راجرز بارہ دس کے اسکور سے کامیاب ہوکر اگلے راونڈ میں پہنچ گئے۔