پاکستان ہاکی ٹیم جرمنی کیخلاف 3-4 سے فتحیاب

PakGermany

PakGermany

جرمنی : (جیو ڈیسک) پاکستان نے جرمنی کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہراکر دورہ یورپ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ آج پاکستان ہاکی ٹیم جرمنی سے دوسرا ہاکی ٹیسٹ کھیلے گی۔

اذلان شاہ ہاکی اور بلجیم سے ہارنے کے بعد پاکستان نے دورہ یورپ کی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ قومی ہاکی ٹیم نے جرمنی کی مضبوط ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر تین کے مقابلے میں چار گول سے زیر کرلیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے چاروں گول کپتان سہیل عباس نے پینلٹی کارنرز پر کئے۔پہلے ہاف میں پاکستان کو دوایک سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے مزید دو،دو گول کئے۔ کوچ اختررسول نے کہا کہ جرمنی کے خلاف کامیابی خوش آئند ہے جس سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہواہے اگلے میچوں میں مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔