پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز کے باقی میچز کولمبو سے منتقل کرنے پر غور

cricket

cricket

کولمبو : (جیو ڈیسک) کرکٹ سری لنکا نے بارش کے باعث پاکستان کے ساتھ ہونے والے دو ون ڈے میچز کولمبو سے گال یا ہمبن ٹوٹا منتقل کرنے پر غور شروع کردیا۔ اس حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ بارش کے باعث صرف چھ اعشاریہ دو اوورز بعد ہی منسوخ کرنا پڑا تھا،کرکٹ سری لنکا نے تجویز دی ہے کہ سیریز کے بقیہ دو ون ڈے میچز جو کولمبو میں ہی شیڈول ہیں انہیں ہمبن ٹوٹا یا گال منتقل کر دیا ہے،پاکستان ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کرکٹ سری لنکا کی جانب سے یہ تجویز ضرور دی گئی ہے لیکن ابھی اس پر فیصلہ نہیں ہوا،ممکن ہے چند گھنٹو ں میں فیصلہ کر لیا جائے گا،اگر میچز کولمبو سے منتقل ہوئے تو دونوں ون ڈے دن میں کھیلے جائیں گے،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان چوتھا ون ڈے ہفتے اور پانچواں پیر کو کھیلا جانا ہے۔