یورو کپ فٹبال 2012: اٹلی اور کروشیا کا میچ 1-1 گول سے برابر

itly

itly

پوزنین : (جیو ڈیسک) یورو 2012 میں اٹلی اور کروشیا کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ پوزنین میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف میں اٹلی کا پلہ بھاری رہا جس کے کھلاڑی پرلو نے 39ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، دوسرا ہاف کروشیا کے نام رہا جس کے کھلاڑیوں نے جارحانہ اور عمدہ کھیل پیش کرکے حریف ٹیم کو دباو میں لے لیا، اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مینزوکچ نے ساتھی کھلاڑی کی جانب سے ملنے والے عمدہ پاس کو گول میں بدل کر مقابلہ برابر کردیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا، اٹلی کو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے اب ہر حال میں گروپ کے آخری میچ میں آئرلینڈ کو ہرانا ہوگا ۔