کھیل قومی یکجہتی ، باہمی اخوت و محبت اور ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں ، محمد سمیع خان

کراچی (محمد عامر) کھیل قومی یکجہتی ، باہمی اخوت و محبت اور ہم آہنگی کا درس دیتے ہیں یہ کھیل ہی تمام سیاسی وابستگیوں اور زبان و قومیت کو پس پشت ڈال کر باہم شیرو شکر رکھنے کا واحد ذریعہ ہے ٹاؤن انتظامیہ کھیل کود کی سہولیات کی فراہمی کوممکن بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد میں مصروف عمل ہیں نوجوانوں کو کھیل کود کی بہترین سہولیات کی فراہمی سے صحت مندانہ سرگرمیوں میں ناصرف اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو بھی کھیلوں کے ذریعے بہترین تفریحی کے مواقع میسر آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر محمد سمیع خان نے لانڈہی جیم خانہ کرکٹ گرائونڈ پر جاری پروفیسر اعجاز احمد فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے افتتاح کے موقع پرکیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی مشیر ربانی ،سابق انٹرنیشنل کرکٹر ساجد علی ،KCCA کونسل کے ممبر خالد نفیس،شہزاد عالم ،افتخار الزماں خان ،سید محمد احمد نقوی ،KCCA زون 3 کے چیئر مین شفیق کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جس طر ح ہم اپنے گھر کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ہمیں چاہیے کہ اس گرائونڈ کی صفائی کا خیال رکھیں اور صفائی نصف ایمان ہے کھیل کے میدانوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

کھیل نوجوانوں میں صحت مند معاشرہ پروان چڑ ھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیںسا بق انٹرنیشنل ہاکی کے کھلاڑی مشیر ربانی نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے نوجوان نسل میں جہاں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا وہیں ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو بھی سامنے لانے کا موقع ملے گا اور معاشرے سے مختلف برائیوں کا خاتمہ بھی ممکن ہو سکے گا۔

Korangi Town M Sami Khan Cricket Match Opening

Korangi Town M Sami Khan Cricket Match Opening