کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ تا حال بے قابو

california forest fire

california forest fire

کیلی فورنیاامریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایاجاسکا ہے۔آگ سے رہائشی علاقے بھی لپیٹ میں آنے کا خدشہ ہے۔حکام کے مطابق ریور سائیڈ کاونٹی کے جنگلات میں کل سے لگی آگ نے دو سو بیس ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تقریبا تین سو فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن اب تک اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے،تاہم آگ سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔