کینیڈا کے وزیراعظم آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

Canada Prime Minister

Canada Prime Minister

کینیڈا (جیوڈیسک)کینیڈا کے وزیراعظم سٹیفن ہارپر 3 اور 9 نومبر کے دوران بھارت کا دوسرا سرکاری دورہ کریں گے اور عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے۔

ان کے ہمراہ پانچ وزرا اور کینیڈا کے کاروباری اور ثقافتی شعبوں کے نمائندے بھی ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ نئی دہلی، چندی گڑھ اور بنگلور جائیں گے۔ سٹیفن ہارپر بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے علاوہ وزرا اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہارپر نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان مضبوط اور ذاتی تعلقات استوار ہیں لیکن ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک فروغ پذیر معیشت والا ملک ہے اور اس میں زبردست استعداد پائی جاتی ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں طویل المیعاد خوشحالی آئے گی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔