مشرق وسطی میں ہمارے اثرورسوخ کا خاتمہ دشمنوں کی خواہش ہے۔روس

Russia

Russia

روس(جیوڈیسک)روس نے مشرق وسطی میں اپنا اثرورسوخ ختم ہونے بارے رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ہمارے حریفوں کی خواہش ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم ایسی رپورٹوں سے بالکل بھی اتفاق نہیں کرتے کیونکہ عرب ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات انتہائی قریبی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹیں روس کے حریفوں کی خواہش کا عکاس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر عرب ممالک روس کو خطے کے استحکام کا ایک اہم کردار تصور کرتے ہیں۔