کیپکو سے آج 400 میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہوگی

KAPCO

KAPCO

لاہور : (جیو ڈیسک) کیپکو سے چار سو میگا واٹ مزید بجلی آج سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے ایک اعلامیے کے مطابق بجلی کی سپلائی میں روزانہ اضافہ کیاجارہا ہے۔ جو آئندہ چند دن تک جاری رہے گا۔

وزارت پانی و بجلی کے مطابق ایندھن کی کراچی سے آمد پر آج تین سو میگا واٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل ہو سکے گی اور جمعرات کومزید فرنس آئل مظفر گڑھ پہنچنے پر جنکوتھری کے پلانٹ سے چار سو پینتالیس میگا و اٹ مزید بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق بجلی کی پیداوار کو یومیہ تیرہ ہزار پانچ سو میگاواٹ کی سطح تک لایاجائے گا۔