پاور سیکٹر کو دی گئی سبسڈی کا حجم11 سو ارب سے تجاوز

power sector

power sector

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سال 2008 سے اب تک حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کو دی گئی سبسڈی کا حجم گیارہ سو ارب سے تجاوز کر گیا ہے۔ ملک میں جاری توانائی بحران کے باعث اس شعبے کو 380 ارب روپے سالانہ ادا کر نے پڑتے ہیں جو کہ جی ڈی پی کا دو فی صد سے زائد ہیں ۔

توانائی بحران کے باعث ملکی صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے جس کے باعث ٹیکسٹائل،اسٹیل پیٹرولیم اندسٹریرز کو نقصان ہوا ہے ، اس کے علاوہ سرمایہ کی کمی کے باعث چار ہزار میگا واٹ کی پیداواری صلاحیت استعمال میں نہیں لائی جارہی ہے ۔