بجلی کا شارٹ فال 5643 میگا واٹ ہو گیا

load shedding

load shedding

پاکستان : (جیوڈیسک)وزیر اعظم کی جانب سے پاور ہاوسز کو تیل کی فراہمی کے باعث بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے بعد مجموعی شارٹ فال 5643میگاواٹ ہوگیا جس کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی ہوئی ہے۔بجلی کی اس وقت مجموعی طلب 18736میگاواٹ ہے جبکہ اس کے مقابلہ میں بجلی کی پیداوار13093میگاواٹ ہے۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق 4831میگاواٹ بجلی ہائیڈل ذرائع سے بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ تھرمل 1358میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 6274میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق کے ای ایس سی کو 660میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باعث مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی ہوئی ہے ۔

این ٹی ڈی سی کے مطابق پاور ہاوسز کو تیل اور گیس کی فراہمی سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف شہروں میں ہونے والی بارشوں سے بھی بجلی کی طلب میں مسلسل کمی ہوئی ہے اور آنے والے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔