انٹر بینک ڈالر 94 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر

dollar

dollar

پاکستان : (جیو ڈیسک)ڈالر کو قابو کرنے کی تدبیریں کارگر نہیں ہورہی ہیں، اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے باوجود انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 94 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب برقرار رہی۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق ہفتے کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید پندرہ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 94 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

ذرائع کے مطابق روپے کی قدر کو سہارا دینے کے لئے اسٹیٹ بینک کی جانب سے انٹربینک مارکیٹ میں مداخلت نوٹ کی گئی جس کے نتیجے میں روپے کی قدر تو بڑی کمی کا شکار نہیں ہوئی تاہم ڈالر کی قدر پھر بھی نیچے نہیں آئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی طلب برقرار ہے جہاں امریکی ڈالر 96 روپے سے تجاو ز کرگیا ہے۔