کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں انتالیس پوائنٹس کا اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تاہم اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ بہتر مالیاتی نتائج کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروبار کی ابتدا تو تیزی کے ساتھ ہوئی۔ تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ امن و امان کی صورتحال اور سپریم کورٹ میں رینٹل پاور کیس کی کاروائی نے سرمایہ کاروں کو محتاط رکھا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتالیس پوائنٹس بڑھ کر سولہ ہزار چھ سو چالیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چودہ کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔