کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں ستاون پوائنٹس کا اضافہ

 KSE Index

KSE Index

کراچی (جیوڈیسک)امریکہ کی طرف سے ستر کروڑ ڈالر ملنے کی امیدوں کی وجہ سے کراچی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی قدر بڑھ گئی۔

مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی تیزی کے ساتھ ہوا۔ پاور، فرٹیلائزر، بینکنگ اور سیمنٹ سیکٹر کے شئیرز میں سرگرمی دیکھی گئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی اٹھانوے روپے کی سطح پر آ گیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ستاون پوائنٹس کے اضافے سے سولہ ہزار آٹھ سو اٹھاون کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ کاروباری حجم ساڑھے بارہ کروڑ شئیرز رہا۔