کرسمس کا یہ تہوار امن و محبت کا درس دیتا ہے جبکہ یسوع مسیح کی ولادت دکھی انسانیت کے لئے امید کی کرن ہے ، محمد سمیع خان

کراچی (محمد عامر) کرسمس کا یہ تہوار امن و محبت کا درس دیتا ہے جبکہ یسوع مسیح کی ولادت دکھی انسانیت کے لئے امید کی کرن ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے ٹاؤن میں مختلف چرچز کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن آفیسرانفرا طارق مغل ، ڈپٹی ٹاؤن آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور ٹاؤن کے دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ کورنگی کے تمام گرجا گھروں، عبادت گاہوں کے اطراف اور گذرگاہوں سے صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کے۔

ا ایڈمنسٹریٹر / چیف آفیسرکورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں خصوصاً ان کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے اقلیتی برادری کے رہائشی علاقوں میں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ مسیحی بھائی اپنا تہوار کسی پریشانی کے بغیر منا سکیں۔

موقع پر موجود چرچ کے پادری اور منتظمین سے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ بلا رنگ ونسل و مذہب و زبان عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور ٹاؤن انتظامیہ ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کرسمس کے موقع پر بہتر اور مثالی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔