گاڑیوں کی قیمتوں میں چھ فیصد اضا فہ متوقع

recondition cars

recondition cars

رواں مالی سال کے دوران روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمتوں میں چھ فیصد اضافہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ صنعتیں پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری کے لیے پرزہ جات جاپان سے درآمد کرتی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں جاپانی ین میں دو فیصد اضا فہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ درامدی قیمتوں میں ہو نے والے اضافے کے باعث قیمتوں میں پانچ سے چھ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ملک می گاڑیوں کی پیداوار33 ہزار ایک سو اٹھاون رہی جبکہ 43 ہزار پانچ سو سات گاڑیاں فروخت کی گئیں۔