گجرات بھر میں خدمات سرانجام دینے والے ایجوکیٹرز کو بہت جلد تنخواہیں مہیا کی جائینگی :طاہر کاشف

گجرات (جی پی آئی)استاد قوم کا معمار ہوتا ہے ، اور طلباء کی بہترتربیت کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیتا ہے ، کچھ وجوہات کی بناء پر ایجوکیٹر زکو تنخواہیں وقت پر مہیا نہیں کی جا سکیں اور انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں گجرات میں نئے بھرتی ہونے والے تمام ایجوکیٹرز کو تنخواہیں مہیا کر دی جائینگی، ان خیالات کا اظہار طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن نے حلقہ تعلقاتی گروپ NA105کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا حلقہ تعلقاتی گروپ کے وفد نے کہا کہ حصول معاش ہر فرد کی ضرورت ہے ، جس کیلئے ہر کوئی محنت کرتا ہے ، ایجوکیٹرز کو تنخواہ وقت پر نہ ملنا ایک بہت بڑا معاشی مسئلہ ہے ، جس کیلئے آواز بلند کرنے کا فیصلہ حلقہ تعلقاتی گروپ کی ماہانہ میٹنگ میں کیا گیا۔

وفد نے طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن کو ایجوکیٹرز کی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس کا جواب دیتے ہوئے ای ڈی او ایجوکیشن نے کہا کہ ایجوکیٹرز کی مشکلات سے وہ آگاہ ہیں اور اس حوالہ سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کام کر رہی ہے ، اور بہت جلد تنخواہیں مہیا کر دی جائینگی ، وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن کی خدمات کو سراہا اور قبل ازیں شکریہ ادا کیا ، وفد میں عامر محمود چوہدری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، ملک سعید انور ، نبیلہ تسنیم ، اور عمانوایل نعیم کوارڈی نیٹر شامل تھے۔