ملکہ اور گرد ونواح میں ٹیلی نار کی سروس میں خرابی، ٹیلی نار کے صارفین اپنے نمبر دوسری سرورز میں تبدیل کرنے لگے

ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )ملکہ اور گرد ونواح میں ٹیلی نار کی سروس میں خرابی۔ٹیلی نار کے صارفین اپنے نمبر دوسری سرورز میں تبدیل کرنے لگے۔تفصیل کے مطابق ملکہ اور گرد ونواح کے دوجنوں دیہاتوں میں لوگوں کے پاس ٹیلی نار موبائل کے نمبر زیر استعمال ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے ٹیلی نار کی سروس میں خرابی آ رہی ہے اور موبائل کی سروس ایک دم ہی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ٹیلی نار کے صارفین وارد ۔موبی لنک اور دوسری سروسز میں اپنے نمبر تبدیل کرونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

اگر ٹیلی نار کمپنی نے اس طرف توجہ نہ دی تو ٹیلی نار سروس مہیا کرنے والی کمپنی کو آسانی ہو جائے گی کہ ملکہ اور گرد ونواح کے علاقوں میں ٹیلی نار کے صارفین نہ ہونے کے برابر ہو جائیں گے۔