ٹھیکر یاں تا ٹھوٹھہ رائے بہادر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کوئی اس کا والی وارث نہیں ہے،عوام ذلیل خوار

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان )ٹھیکر یاں تا ٹھوٹھہ رائے بہادر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،کوئی اس کا والی وارث نہیں ہے ۔عوام ذلیل خوار ۔کروڑوں کی قیمتی گاڑیاں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں ۔تفصیل کے مطابق ٹھیکریاں تا ٹھوٹھہ رائے بہادر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے ،سابق صدر ضیاء الحق کے پرسنل سیکرٹری صدیق سالک شہید کے نام سے منسوب اس سڑک پر ایک سے دو فٹ تک گہرے کھڈے پڑھ چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ بھی اس طرف توجہ نہیں دے رہی ۔جبکہ مقامی ایم این اے کے چار سالہ دور میں بھی اس روڈ کی تعمیر پر توجہ نہیں دی گئی ،اب کچھ دنوں میں سابقہ ایم این اے اس روڈ سے گزر کر دوبارہ ووٹ حاصل کرنے نکلنے والے ہیں ۔عوام ان کا کیا حشر کرتے ہیں ۔آئندہ چند دنوں میں واضع ہو جائے گا ۔ادھر حلقہ این اے 107کے ووٹرز نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ جو بھی ہمارے علاقے میں سوئی گیس کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ووٹ اس کو دئیے جائیں گے۔