پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں صنعت زار گجرات میں مقابلہ کوکنگ و ڈریس میکنگ منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار گجرات میں کوکنگ و ڈریس میکنگ کا مقابلہ منعقد ہوا ، ضلعی لیول پر ہونے والے مقابلہ کی مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی صدر نگہت اقبال قریشی تھیں ، جبکہ دیگر مہمانوں میں ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چوہدری محمد نواز ، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد ارشد اور جینڈر سپشلسٹ محمد ارشد بیگ تھے ، مقابلہ کی صدارت منیجر صنعت زار مسز شیرازہ نعیم نے کی۔

مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز میں مہمانانِ گرامی نے انعامات تقسیم کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نگہت اقبال قریشی نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پنجاب کوشاں ہے اور اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن سے ان کی صلاحتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں ، کوکنگ اور ڈریس میکنگ کا ہنر تو خواتین کیلئے مفید ہے یہ آنے والے دنوں میں خواتین کی گھریلو زندگی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ، میں تمام انعام یافتگان کو مبارک باد پیش کرتی ہوں ، منیجر صنعت زار مسز شیرازہ نعیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح صنعت زار کی سرپرستی جاری رکھیں گے۔