دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سلام ٹیچرز ڈے جوش و خروش سے منایا گیا

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں سلام ٹیچرز ڈے جوش و خروش سے منایا گیا ، رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ، جس میں سکول کے طلباء طالبات اور ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی ، تقریب کی صدارت پرنسپل دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزادہ شہزاد شفیق نے کی ، اس موقع پر طلباء و طالبات میں جوش و خروش سے اپنے ٹیچرز کو پھول اور تحائف پیش کیے ، مختلف ٹیبلو اور نظمیں پیش کی گئیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہزاد ہ شہزاد شفیق نے کہا کہ ہر شخص اپنے ٹیچر کی محنت کی وجہ سے کامیاب ہوتا ہے ، ٹیچر نے ہمیں جو بھی پڑھایا آج وہ ہمارے کام آ رہا ہے ، یہ ٹیچر کی عظمت ہے کہ وہ بچوں کو محنت سے پڑھاتے ہیں۔

انہیں کامیاب شہری بناتے ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ اپنے ٹیچرز کی خدمات کو یاد رکھیں ، میں اپنے ٹیچر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر احمد حسین احمد قریشی قلعداری کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ آج میں بھی استاد کی حیثیت سے جانا جاتا ہوں ، اس موقع پر بیسٹ ٹیچرز کو سکول کی طرف سے ایک ہزار روپیہ نقد اور سرٹیفکیٹ دیا گیا ، جن میں پرائمری سکول ٹیچرہما سعید ، سکینڈری سکول ٹیچر بوائز محمود احمد فاروقی ، سکینڈری سکول ٹیچر گرلز مسز عیان فاروقی شامل ہیں ، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ڈاکٹر احمد حسین احمد قریشی قلعداری کو تمام بچوں نے خصوصی سلیوٹ پیش کیا۔