گجرات شہر میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

گجرات (جی پی آئی) گجرات شہر میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے  اور بارش کے دوران لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو رہے گئے ، سیوریج کی بندش کے مسائل دیکھنے میں آئے ، ڈرائی فروٹس اور گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے پاس مریضوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ، ہر سال اس موسم میں عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو جاتا ہے ، ڈاکٹرز نے عوام کو اختیاط کرنے کی تلقین کی ہے ، خصوصاً بچوں اور بوڑھوں کو اس موسم میں گرم کپڑے پہننے چاہیں ، اور سردی سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔