14جنوری کا عوامی مارچ موجودہ انتخابی نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔شاھدرضوان

گجرات (جی پی آئی) 14جنوری کے عوامی مارچ کے اعلان نے مفاد پرست طبقے ،موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام انتخاب کے خوشہ چینوں اور سٹیٹس کو کے حامیوں کی رات کی نیندیں حرام کر دیں ہیں اور انکے اوسان خطا ہو گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ضلعی رہنما شاھدرضوان نے14جنوری کے عوامی مارچ کے حوالے سے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوںکے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دو گھنٹے کے خطاب میں دی جانیوالی تجاویز ، مطالبات اورملکی مسائل کے حل پر مخالفین ایک جملہ بھی خلاف آئین ثابت کرنے میں تو ناکام ہیں البتہ انہوں نے کردار کشی کے روایتی طریقوں کو اپنا لیا ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں لیکن اس طرح کے پراپیگنڈے سے عوام کی توجہ اصل مسائل سے نہیں ہٹائی جا سکتی۔23دسمبر کا اجتماع موجودہ نظام انتخاب کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم تھا جبکہ 14جنوری کا عوامی مارچ موجودہ انتخابی نظام کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔