گجرات شہر اور گردونواح میں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

گجرات(جی پی آئی) گجرات شہر اور گردونواح میں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کیساتھ ساتھ خشک میوہ جات اور انڈوں کی قیمتوں ہوگیا جس کے نتیجہ میں شہریوں میںتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بارش سے سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری بھی انتہائی کم رہی اور مسلسل بارش سے شہر کے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر کے اہم چوکوںمیں بارشی پانی کھڑا ہوجانے سے شہریوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹی ایم اے کی جانب سے پانی کا نکاس نہیں ہوسکا۔