گجرات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے

گجرات (جی پی آئی) گجرات میں تعینات پولیس قومی رضا کاران کو آٹھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے معلوم ہوا ہے کہ گجرات کے مختلف تھانوں میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے والے قومی رضاکاران آٹھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے قومی رضاکاران میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے قومی رضا کاران کا کہنا ہے کہ ساری رات پولیس کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں مگر حکومت ہمیں اس کامعاوضہ بھی نہیں دے رہی آٹھ ماہ گزر چکے ہیں۔

ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی ہے مگر ہماری تنخواہوں کی ادائیگی نہیں  کی جارہی قومی رضا کاران کا کہنا ہے کہ اگر تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ہم ڈیوٹی کرنے سے انکارکردیں گے انہوں نے اعلیٰ حکا م سے تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔