مہنگائی نے لنڈا بازار کا حسن بھی ماند کر ڈال

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) مہنگائی نے لنڈا بازار کا حسن بھی ماند کر ڈالا ، رہی سہی کسر بھونڈوں نے نکال دی ، گاہک غائب دوکاندار پریشان ، لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ پر واقع لنڈا بازار میں گاہک ، مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر آنے کو تیار نہیں جبکہ بازار میں خواتین کے رش کے باعث بھونڈ مافیا کی یلغار نے عزت دار خواتین کو بھی خرید و فروخت نہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

سینکڑوں خواتین کی لنڈا بازار میں خریداری سے جہاں دوکاندار اور مالکان اپنا رزق تلاش کرتے تھے ، پر دو مشکلات نے انکی روزی روٹی کو بھی تکلیف دہ کر دیا ہے ، بازار میں تو تو میں میں ہاتھا پائی اور بھتہ مافیا کے باوجود مقامی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں جبکہ سیکورٹی اور عدم تحفظ کی بناء پر لنڈا بازار کی رونقیں دم توڑ رہی ہیں۔