لالہ موسیٰ میں ویگن مالکان کرایوں کا سونامی لے آئے لالہ موسیٰ سے گجرات کھاریاں کا کرایہ 40روپے کر دیا گیا

لالہ موسیٰ (جی پی آئی)لالہ موسیٰ میں ویگن مالکان کرایوں کا سونامی لے آئے لالہ موسیٰ سے گجرات کھاریاں کا کرایہ 40روپے کر دیا گیا ، CNGکو عدم دستیابی کی بناء پر زیادہ کرایہ لے رہے ہیں ، ٹرانسپورٹ عملہ کا موقف CNGسٹیشن پر گیس کی عدم دستیابی نے عوام کو ذلیل و خوار کر دیا۔

سیکرٹری RTAاور DCOگجرات فی الفور نوٹس لیں ، کرایوں میں اضافہ کے ساتھ مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور لڑائی جھگڑا عروج پر پہنچ گیا ، ملک کے دوسرے اداروں کی طرح سڑک پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی یوں محسوس ہوتا ہے کہ ضلع گجرات کی افسر شاہی بھنگ کے پکوڑے کھاکر سرد موسم کے مزے لوٹ رہی ہے ، شہری حلقوں نے کرایوں میں اضافہ اور ویگن مالکان کی بدتمیزی کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔