لالہ موسیٰ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32سالہ نوجوان قتل

لالہ موسیٰ (جی پی آئی)لالہ موسیٰ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32سالہ نوجوان قتل ، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ، خونی ڈکیتی یا قتل معمہ حل نہ ہو سکا ، محلہ رحمت پور کا محمد شفیق ولد شبیر پر انی چونگی کے قریب بھتیجے کے ساتھ جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے پسٹل کے فائر کر کے قتل کر دیا۔

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقتول کے بھائی عرفان کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس ذرائع کے مطابق قتل دیرینہ عداوت یا کوئی اور معاملہ ہو سکتا ہے ، یہ خونی ڈکیتی کا کیس نہیں ہے۔