گجرات : معرکہ کربلا حق کی باطل پر فتح کا اعلان ہے ، سید تنویر الحسن رضوی

گجرات (جی پی آئی) معرکہ کربلا حق کی باطل پر فتح کا اعلان ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر علامہ سید تنویر الحسن رضوی مجلس وحدت مسلمین ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری نے یوم عاشور پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ کربلا حق کی باطل پر فتح کا اعلان ، یزید کے ساتھیوں اور اس نے امام عالمی مقام علیہ السلام کو شہید کر کے سوچا کہ وہ بظاہر جیت گے ہیں اور انہوں نے فتح کا جشن آل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قید کر کے منانا شروع کر دیا ، انہوں نے بازار کوفہ و شام میں جس فتح کا اعلان کیا وہی ان کی ابدی شکست اور ذلت و رسوائی بن گیا۔

آنیوالی تمام نسلوں نے یہ پیغام حسینی علیہ السلام پہنچ گیا کہ امام عالی مقام علیہ السلام ہمیشہ کے لئے حق کی علامت اور باطل کی نشانی یزید ہے۔