گجرات میں گزشتہ روز یونین کونسل سطح پر میٹنگ ” یوپیک ”کا انعقاد کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) بنیادی مرکز صحت بی ایچ یو چیچیاں ڈنگہ روڈ گجرات میں گزشتہ روز یونین کونسل سطح پر میٹنگ ” یوپیک ”کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس کی صدارت انچارج بی ایچ یو چیچیاں ڈاکٹر رانا یاسر سلیم نے کی ، اجلاس کا مقصد پندرہ اکتوبر سے شروعہونے والی پولیو مہم کے بارے میں لائحہ عمل طے پایا گیا ، پولیو کے قطرے پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوںکو پلائے جائینگے ، پوری یونین کونسل میں 3215بچے سروے کے پیش نظر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں ۔

جن کو سات موبائلز اور ایک فکسڈ ٹیم جو کہ بی ایچ یو میں ورک کریگی ، میٹنگ میں سیکرٹری یوسی عادووال چوہدری محمد انور ماجرا ، سینٹری انسپکٹر یوسی ڈاکٹر کلیم اللہ گورالی ، ایریا انچارج یوسی ڈاکٹر محمد افضل ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر فوزیہ رانی ، ڈی سی ڈی ڈاکٹر مجاہد علی ، ڈسپنسر زاہد اقبال ، سابق نائب ناظم یوسی میاں عابد حسین ، چوہدری مختاط احمد دیتوال ، چوہدری خان بہادر چیچیاں ، چوہدری مظفر حسین کونسلر میانہ نواں ، ماسٹر محمد عاشق صاحب لکھو ، مرزا محمد انور بیگ عادووال ، چوہدری محمد اسلم بانیاں ، حافظ عاصم اقبال دیتوال ، مہر مظفر حسین ڈیرہ آرائیاں ، سید منور حسین دیتوال ، محمد مالک صاحب لکھو ، چوہدری محمد اکرام میلو عادووال ، چوہدری مبشر حسین شہابدیوال ، چوہدری احمد سبحانی ساہنوال کلاں ، قیصر سیدھر غفاری مہلو ، صحافی ڈاکٹر مظہر حسین چوہان عادووال و دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ، جن کو پولیو مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔