رانا مشرف علی ناز نے چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کے بہنوئی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

گجرات (جی پی آئی) مسلم لیگ ن یونین کونسل 54کے صدر اور ممبر امن کمیٹی الحاج رانا مشرف علی ناز نے گزشتہ روز چوہدری محمد اشرف ریحانیہ کے بہنوئی کی وفات پر ان کی رہائشگاہ جا کر ان سے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نیک دل انسان تھے ان کی وفات سے ہمیں دلی صدمہ ہوا اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔