گجرات پریس کلب کا سالانہ اجلاس عام آج 9 دسمبر بروز اتوار کو دن گیارہ بجے منعقد ہو گا

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کا سالانہ اجلاس عام آج 9 دسمبر بروز اتوار کو دن گیارہ بجے منعقد ہو گا ، صدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ اجلاس کی صدارت کرینگے۔

اجلاس میں سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیگی ، جکہ سال 2012 کی آمدن و اخراجات کے گوشوارے پیش کئے جائیں گے اور سال 2013 کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی کے قیام اور الیکشن شیڈول کی بھی منظوری دی جائے گی ، تمام ارکان پریس کلب اپنی شرکت کو بروقت یقینی بنائیں ۔