گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں شاہین گروپ نے ایک بار پھر میدان مار لیا

گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں شاہین گروپ نے ایک بار پھر میدان مار لیا کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس میں شاہین گروپ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب الیکشن کمیشن کے فرائض عامر نعمان نے سرانجام دئیے ، معاونت خواجہ شفاقت حفیظ گڈو اور چوہدری توصیف عبداللہ نے کی کارپوریٹ کلاس میں ٹوٹل 118ووٹ ھے 114ووٹ کاسٹ ہوئے شاہین گروپ کارپوریٹ کلاس سے سب زیادہ ووٹ طارق بلال جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں شاہین گروپ کے قاسم امجد ترہنگی نے حاصل کیے ، شاہین گروپ کے کامیاب ہونے والے کارپوریٹ کلاس سے ملک طارق بلال نے 83، نبیل الیاس نے 82، چوہدری جمشید اقبال نے 79، چوہدری بلال حسین 78، آفتاب احمد 70، گلزار حسین 66، سعید بٹ 65، علی مرتضیٰ66، شاہین گروپ سے ایسوسی ایٹ کلاس میں کامیابی حاصل کرنے والوں میں چوہدری قاسم امجد ترہنگی 465، شیخ ابرار سعید 460، سید آصف رضا نقوی 453، چوہدری عبدالرحمان 446، سید ضیغم عباس 419، لیاقت زمان اوپل 383ووٹ حاصل کرنے کامیاب ہونے جبکہ فائونڈر گروپ کے کارپوریٹ کلاس کے امیدواروں میں صابر حسین جنجوعہ ، 31ووٹ ، محمد جمیل 32، عمران احمد 33ووٹ ، شکیل احمد 36ووٹ ، محمد علی جان 45ووٹ ، ملک اعجاز احمد 42ووٹ ، امجد فاروق 53ووٹ ، شیخ عامر سعید ، 42ووٹ حاصل کیے ، جبکہ فائونڈ گروپ کے ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواروں میں اشفاق احمد رضی 365، سیٹھ ندیم اشرف 360، حاجی سلیمان 293، طارق سوید 291، شیخ محمد افضال 357، سید خادم حسین شاہ 341، میاں امجد فاروق 283جبکہ آزاد امیدوار تنویر احمد گل نے 166ووٹ حاصل کیے ۔