گجرات چیمبر کے نو منتخب عہدے داران کو مبارک باد دی :مرزا امتیاز احمد

گجرات (جی پی آئی) سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا امتیاز احمد نے شاہین گروپ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے گجرات چیمبر کے نو منتخب عہدے داران کو مبارک باد دی اور کہا ہے کہ ہمیں نئی قیادت گجرات چیمبر کے ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ، سپریم کونسل کا فیصلہ قابل ستائش ہے ، ہمیں گروپ کو مضبوط بنانے اور گجرات چیمبر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی کوتاہیاں دور کرنا ہونگی ، اور مزید بہتری لانا ہو گی ، ہم حاجی ناصر محمود کے ساتھ ہیں ، جنرل سیکرٹری شاہین گروپ حاجی فیاض عالم نے کہا ہے کہ شاہین گروپ موجودہ انتخابات میں مزید مضبوط اور فعال ہوا ہے ، الحاج محمد افضل گوندل نے کہا کہ سپریم کونسل نے عہدیداران کے چنائو کے لئے اپنی تجاویز دیں کسی پر کوئی پریشر نہیں تھا اتفاق رائے سے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیا ، گجرات چیمبر کی نئی قیادت شاہین گروپ کی مشاورت سے ممبران کی خدمت کرئے گی ، میں نئے صدر عدنان اقبال مکی ، سینئر نائب صدر ندیم احمد چیمہ اور نائب صدر ملک مظہر اقبال اعوان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہر سال گجرات چیمبر میں نئے عہدے داران آنے سے شاہین گروپ مزید مضبوط ہو گا ، حاجی عرفان یوسف نے کہا کہ تجربہ کار اور نئی قیادت سامنے آئی ہے ہم ان کی معاونت کریں گے۔