گستاخانہ فلم پر تشویش ہے ، برطانوی رکن پارلیمنٹ

Kim howells

Kim howells

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے حکمران اتحاد میں شامل لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کے ڈپٹی لیڈر کم ہیوز نے گستاخانہ فلم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی حکومت سے بات جاری ہے. لندن میں ذرائع سے خصوصی بات چیت میں لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے راہنماء کا کہنا تھا کہ کثیر الثقافتی اور کثیر المذاہب کی دنیا میں ایک دوسرے کے عقائد اور مذاہب کی تکریم اور احترام بہت ضروری ہے۔