گستاخانہ فلم پر مظاہرے، امریکی عسکری قیادت کا دورہ پاکستان ملتوی

 Pak Army america

Pak Army america

گستاخانہ مخالف مظاہروں کی وجہ سے پاکستان امریکا عسکری قیادت کی طے شدہ ملاقات ملتوی کردی گئی۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئر مین یو ایس جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی کی ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ سمیت متعدد امور پر بات چیت ہونا تھی۔پاکستان میں جاری احتجاج کے پیش نظر دورہ باہمی رضا مندی سے ملتوی کیا گیا تاہم ابھی تک مذاکرات کی نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن جلد ہی نیا شیڈول جاری کردیا جائے گا۔