گستاخانہ فلم کے معاملے پر کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد

hafiz saeed

hafiz saeed

گستاخانہ فلم کے معاملے پر قومی مجلس مشاورت کے تحت کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں مغربی ممالک کے حکمرانوں کو خطوط لکھنے کا فیصلہ اور نیٹو سپلائی اور متعلقہ ممالک کا تیل بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔قومی مجلس مشاورت کی کل جماعتی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حمید گل ریٹائرڈ نے کہا کہ مسلم ممالک دنیا کا ستر فیصد تیل پیدا کرتے ہیں،گستاخانہ فلم پر دنیا کا تیل بند کر دیا جانا چاہئے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جلسے جلوس سے آگے نکل کر مسئلے کا مستقل حل نکالنا ہوگا۔حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ گستاخانہ فلم پر پابندی نہ لگا کر امریکہ جرم میں برابر کا شریک بن گیا ہے۔ قومی مجلس مشاورت کے سربراہ قاضی حسین احمد نے گستاخانہ فلم پر نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ کیا، کانفرنس سے جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، اعجاز الحق اور شیخ رشید نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں مغربی ممالک کے حکمرانوں کو حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے متعلق خطوط ارسال کرنے کا کا فیصلہ کیا گیا۔