نیویارک : صدر زرداری کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

Zardari and Cameron

Zardari and Cameron

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں صدر آصف علی زرداری کی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت پاک برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر، سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سفارت کار مسعود خان بھی موجود تھے۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ وزیر خارجہ ولیم ہیگ سمیت دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں راہنماؤں نے ملاقات میں مشترکہ مفادات اور اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پاکستان نے یورپی مارکیٹوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور سیلاب میں برطانیہ کی مدد پر حکومت برطانیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔