وزارت اطلاعات کے سیکریٹ فنڈ کیس کی سماعت آج بھی ہو گی

Supreme court

Supreme court

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے سپریم کورٹ میں وزارت اطلاعات کے سیکریٹ فنڈ کیس میں تقریبا ڈھائی سو سرکاری دستاویزات جمع کرادی ہیں، سپریم کورٹ آج سکریٹ فنڈ کیس کی سماعت دوبارہ کرے گی۔دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے ہی وزرات اطلاعات کا سیکریٹ فنڈ منظور کیا ہے۔

جو چار ارب نہیں بلکہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ہے اور اس معاملے میں پٹیشینرز ابصار عالم اور حامد میر نے اعلی عدالت کو جان بوجھ کر گمراہ کیا ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیا کو سالانہ کروڑں روپے کی امداد وزرات اطلاعات دے رہی ہے، تاہم ان میں اخبارات شامل نہیں۔