لاہور : سی این جی سٹیشن نہ کھل سکے، شہریوں کو مشکلات

Lahore CNG station

Lahore CNG station

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کیسی این جی سٹیشن تین روزہ بندش کے بعد آج چوتھے روز بھی بند ہیں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لاہور اور دیگر شہروں میں سی این جی سٹیشن پیر کی صبح تین روز کے لیے بند کئے گئے تھے جو آج صبح کھلنا تھے تاہم قادر پور گیس فیلڈ کے ہنگامی شٹ ڈان کے باعث بندش کے شیڈول میں ایک روز کا اضافہ کر دیا گیا۔

مختلف سی این جی سٹیشن پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوئی گیس حکام کے مطابق قادر پور گیس فیلڈ کی بندش سے چار سو ملین کیوبک فٹ گیس نہیں مل رہی۔ ہنگامی حالات کی وجہ سے انڈسٹری کو پہلے ہی گیس کی فراہمی بند ہے۔