گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری

Pakistan Cold

Pakistan Cold

پاکستان (جیوڈیسک) اسلام آباد میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد پھول پودے تروتازہ جبکہ مارگلہ کی پہاڑیوں کا حسن بھی دوبالا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا رخ بدستور پاکستان کی جانب ہے جس کی وجہ سے مالاکنڈ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری طرف گزشتہ روز مری میں برف باری اور اسلام آباد میں بارش سے وہاں موسم مزید ٹھنڈا ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی حالیہ لہر ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔