پاکستان اور امریکہ کے مفادات متضاد ہیں ، حسین حقانی

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن پاکستا ن اور امریکا کے مفادات بالکل متضاد ہیں یہ کہنا ہے حسین حقانی کا جبکہ کیمرون منٹر کہتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کر سکتے۔ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور سابق امریکی سفیر برائے پاکستان کیمرون منٹر واشنگٹن میں ایک تھینک ٹینک کی تقریب سے خطاب کیا۔

حسین حقانی کا کہنا تھا کہ امریکا کو یہ بالکل نہیں سوچنا چاہئے کہ پاکستان اور امریکا کے مفادات بعض معاملات میں مشترک ہیں ۔ پاکستان اور امریکا کے مفادات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستان کو 1947 کے بعد سے ہی امریکی امداد کی ضرورت تھی اور اس کی وجہ بھارت کی طرف سے خطرہ ہے ۔ ادھر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ توقعات حقیقت پر مبنی ہونی چاہئے۔ معاشی اور سماجی مسائل صرف جنوبی ایشیا میں نہیں ہیں بلکہ پوری دنیا میں ہیں ۔