کراچی : رینجرز کا رات بھر سرچ آپریشن ، پندرہ مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں سہراب گوٹھ پر رینجرز پر حملے کے بعد رات گئے رینجرز کی چھاپہ مار کاروائیوں میں پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، افغان بستی، سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں رینجرز نے رات گئے دس سے زائد مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔

کاروائیوں میں رینجرز کی خواتین اہلکار، انسداد دہشت گردی ونگ کے کمانڈوز، موٹر سائیکل سوار اہلکاروں اور بکتر بند گاڑیوں نیحصہ لیا، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سہراب گوٹھ کے قریب رینجرز پرہونے والے حملے اور دو اہلکاروں کی شہادت کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی ،چھاپوں کے دوران پندرہ سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔